کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 94
’’بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین راستہ محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )کا راستہ ہےاور بدترین کام(دین میں )نوایجاد ہیں اور ہر نوایجاد کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘ اور سنن نسائی میں صحیح سند سے یہ اضافہ ہے: وَکُلَّ ضَلاَلَۃٍ فِی النَّارِ[1] ’’اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔‘‘ 2. سنت سے انحراف جنت سےمحرومی کا سبب ہے بدعت کی ایجاد اور اس پر عمل سنتِ رسول سےانحراف ہے۔اطاعتِ رسول کا اہتمام کرنے والا بدعت ایجاد نہیں کرتا کیونکہ اس کے نزدیک دین وہی ہے جو اللہ کے رسول نے بتلایا یا عمل کرکے دکھلایا۔اور ایسا شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان اور آپ کے اسوۂ حسنہ ہی کو نجات کے لیے بجا طور پر کافی سمجھتا ہےاور سنت یعنی آپ کے اسوۂ حسنہ سے انکار ہی بدعت سازی کی بنیاد ہے۔اس لیےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كُلُّ أُمَّتِی یدْخُلُونَ الجَنَّةَ إِلَّا مَنْ أَبىٰ ، قَالُوا : یا رَسُولَ اللّٰہِ ! وَمَنْ یأْبَى ؟ قَالَ: مَنْ أَطَاعَنِی دَخَلَ الجَنَّةَ ، وَمَنْ عَصَانِی فَقَدْ أَبَى[2] ’’میری امت ساری کی ساری جنت میں جائے گی سوائے اس شخص کے جس نے انکار کیا ۔صحابہ نے پوچھا:اللہ کے رسول! انکار کون کرے گا؟آپ نے فرمایا:جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں جائے گا اور جس نے میری نافرمانی کی،اس نے یقیناً(جنت میں جانے سے)انکار کردیا۔‘‘ اس سے معلوم ہوا کہ جنت میں جانے کےلیے اطاعتِ رسول ضروری ہے اور اطاعتِ رسول سے گریز جنت سے محرومی کا سبب ہے۔ اس حوالے سےبھی امت محمدیہ علیٰ صاحبھا الصلوٰۃ والسلام کی اکثریت کا حال
[1] سنن النسائی،کتاب الصلاۃ العیدین،باب کیف الخطبۃ،حدیث:1579 [2] صحیح البخاري،کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،باب الاقتداء بسنن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،حدیث:7280