کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 8
ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل کریں
۔۔۔ مگر کیسے؟
بسم اللّٰہ الرّحمٰن الرّحیم
تفسیر، فضائل ، پڑھنے کی کیفیت ، اوقات و مقامات
حماد امین چاؤلہ[1]
کچھ بسم اللہ کی فضیلت کے بارے میں :
اللہ تعالیٰ جو نا صرف یہ کہ ہماراخالق ہے بلکہ ہمارا پالنہار بھی ہے اور ہم پرسب سے بڑھ کررحمٰن و رحیم مہربان بھی ہے، وہ ہم سے بڑی محبّت فرماتا ہے وہ چاہتا ہے کہ ہماری دنیا و آخرت سنور جائے ، ہم اچھے کام کریں اور ہمارے ہر اچھے کام میں خوب خیر و برکت ہو جس سے ہمیں بھی فائدہ ہو اور دوسروں کو بھی ، اسی مقصد کے حصول کے لیے اُس نے ہمیں بہت سے احکامات دیے ۔ اُنہی احکامات میں سے ایک اہم حکم اُس نے ہمیں یہ دیا کہ ہم اپنے ہر اچھے کام کو ’’ اللہ ‘‘ کےمُقدّس و بابرکت نام سے شروع کریں ۔ کیونکہ ذات ِ باری تعالیٰ بڑی مقدس اوربڑی بابرکت ہے، فرمانِ الٰہی ہے:﴿ اَللّٰہ الَّذِی جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّالسَّمَاۗءَ بِنَاۗءً وَّصَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیبٰتِ ۭ ذٰلِكُمُ اللّٰہ رَبُّكُمْ ښ فَتَبٰرَكَ اللّٰہ رَبُّ
[1] مدیر المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر