کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 78
تجہیل اور راویان حدیث اور ائمۂ حدیث کے خلاف بغض و عناد کا اظہار ہے ۔ بالخصوس حدیث کے بارے میں موصوف کا نظریہ بالکل منکرین حدیث والا ہے، اس طرح قرآنی معجزات میں نیچریوں والا ہے جو معجزات کے منکر ہیں تفسیر میں صحیح روایات سے ہٹ کر من مانی تفسیر کی ہے۔ جس سے مفسرین امت کی تجہیل لازم آتی ہے۔ یہ محض اتہامات اورالزامات نہیں ہیں ، وہ حقائق ہیں جو اس کتاب میں مدلل انداز سے پیش کیے گیے ہیں ۔ ان کے حلقۂ ارادت ، یا ان کے سلسلۂ تلمذ سے وابستہ حضرات کو اس کے بعد بھی اگر یہ اصرار ہے کہ ہماری کتاب میں بیان کردہ مذکورہ حقائق ’’گمراہیاں ‘‘نہیں ہیں ، ان میں مسلّمات اسلامیہ کا انکار نہیں ہے، قرآنی معجزات کی بے بنیاد تاویل نہیں ہے، مسلکِ سلف یعنی اہل سنت کے مسلک اور احادیث صحیحہ کے خلاف نہیں ہے تو ان کی ذمہ داری ہے کو وہ دلائل کے ذریعے سے اپنے ممدوح یامعصوم امام کی عصمت ثابت کریں ۔ ﴿ قُلْ ہاتُوْا بُرْہانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِینَ ﴾ تحسین و شکریہ آخر میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر کہ اس نے فکر فراہی کی سرکوبی کی توفیق سے نوازا جو تقریباً ایک صدی سے ’’نظم قرآن‘‘ کے خوش نما عنوان سے احادیث صحیحہ کا انکار کر کے مسلّمات کا بھی انکار کر رہا ہے اور قرآن کریم کی بھی من مانی تفسیر کر رہا ہے جس سے بہت سی حقیقتوں کا خون ہورہا ہے ۔ فللّٰہ الحمد علیٰ ذٰلک الف الف مرّۃ۔ دوسرے نمبر پر المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر (ڈیفنس کراچی) کے ذمے داران درجہ بہ درجہ تحسین و شکریہ کے مستحق ہیں جن کے خصوصی تعاون اور حوصلہ افزائی سے یہ نہایت قابل قدر علمی کام پایۂ تکمیل پہنچا۔ جزاھم اللّٰہ احسن الجزاء و تقبل اللّٰہ جھودھم ووفقھم لمزید مرضاتہ ۔ مرکز کے سرپرست اعلیٰ