کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 77
کے محافظین کی ذمےداری ہے۔ رہی بھی ہے اور رہے گی بھی ۔ کہ وہ باطل کی سرکوبی اور مسلک اہل سنت کی اپنی طاقت اور وسائل کے مطابق حفاظت کریں ۔ راقم، بگوی صاحب کے مکتوب کے جو اب میں اپنی زیر تسوید کتاب کا ایک حصہ ’’المنبر‘‘ میں اشاعت کے لیے بھیج رہا ہے ، اسے چند قسطوں میں شائع فرمادیں تاکہ بے خبروں کو بھی ان تلخ حقائق کی خبر ہوجائے اور وہ باخبروں پر بلاوجہ بغض و عناد رکھنے کا الزام نہ دھریں ۔ مدیر ’’المنبر‘‘پسند فرمائیں گے تو مزید حصے بھی پیش خدمت کردیے جائیں گے۔ والسلام صلاح الدین یوسف لاہور 28مئی 2016ء صد افسوس: ’’المنبر‘‘ کے فاضل مدیر نے نہ صرف یہ کہ مضمون شائع نہیں کیا بلکہ یہ مکتوب بھی شائع کرنا پسند نہیں کیا۔ حالانکہ علمی دیانت اور صحافتی ذمے داری کا تقاضہ یہ تھا کہ کم از کم یہ مکتوب شائع کردیا جاتا تاکہ تصویر کا دوسرا رخ بھی قارئین ’’المنبر‘‘کے سامنے آجاتا۔ اس سے تو یہی تأثر سامنے آتا ہے کہ’’المنبر‘‘ کے مدیر موصوف بھی بگوی صاحب کے ہم نواہیں اور اصلاحی صاحب کی گمراہیوں کو گمراہیاں سمجھنے کےلیے تیار نہیں ہیں ۔ فإناللّٰہ وإناإلیہ راجعون۔ اہل علم سے گزارش بہرحال اب الحمدللہ یہ سارا علمی مواد کتابی شکل میں زیور طباعت سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آگیا ہے۔ اہل علم ملاحظہ فرمائیں ، اگر اس میں اہل سنت کے مسلک سے انحراف ہے تو اس کی ضرور نشاندہی کریں کیونکہ مقصود مولانا اصلاحی پر تنقید نہیں ہے ، ان کے افکار پر تنقید ہے اور ان کے افکار پر تنقید اس لیے ہے کہ وہ سراسر باطل ہیں ، ان میں مسلّمات اسلامیہ کا انکار ہے ، احادیث صحیحہ سے انکار ہے، تمام مفسرین امت کی