کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 7
سے انھوں نے تعرض نہیں کیا، تاہم اس حوالے سے کتاب کے آخر میں جناب سید خورشید حسن رضوی صاحب کے ایک مضمون کا خلاصہ نقل کیا ہے جو ’’تدبر قرآن جلد اول کا مطالعہ‘‘ کے عنوان سے مجلہ تحقیقات اسلامی (علی گڑھ۔ جنوری ۲۰۰۱ء) میں شایع ہوا تھا جس سے ’’تدبر قرآن‘‘ کے غبارے سے ہوا نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
بہرنوع حضرت حافظ صلاح الدین یوسف متعنا اللّٰہ بطول حیاتہ کی یہ کتاب فی الواقع اصلاحی صاحب کے نظریۂ حدیث کو سمجھنے میں انسائیکلوپیڈیا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان کی یہ مخلصانہ کوشش بار آور فرمائے اور جوئندگانِ راہِ حق کے لیے منارۂ نور بنائے۔
ہم ’’مجلس البحث العلمی المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر‘‘ کے شکرگزار ہیں جنھوں نے اس عظیم الشان کتاب کو بڑی آب و تاب سے شایع کر کے شائقین کے ہاتھوں پہنچانے کی کوشش کی ہے، جزاہم اللّٰہ أحسن الجزاء۔ ہم دعاگو ہیں کہ پروگرام کے مطابق اللہ سبحانہ و تعالیٰ انھیں دوسری اور تیسری جلد بھی جلد ازجلد زیورِ طبع سے آراستہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے، انھیں ہمیشہ اپنی مرضیات سے نوازتا رہے اور کتاب و سنت کی اس خدمت کو شرفِ قبولیت سے نوازے، آمین یا رب العالمین۔