کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 64
ترجمانی کرتے ہوئے احادیث کاانکار کرتے جاتے ہیں جن کی ایک طویل فہرست مرتب ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اجر ِکثیر اور ثوابِ جزیل عطافرمائے ،محترم حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کو جنہوں نے ان کے شبہات کوبے نقاب فرمایااور انتہائی قوی اورٹھوس دلائل سے ان پر ایسی ضرب کاری لگائی ،جس کاجواب نہ ان کے پاس موجود تھا،نہ ہے ، اور نہ آئندہ ہوگا۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات سے قوی امید ہے اوردعائیں بھی،کہ اللہ رب العزت حافظ صاحب کی ان جہود ومساعی کو ان کے میزانِ حسنات کا انتہائی وزنی اثاثہ بنائے گا،جو حافظ صاحب کے رفعتِ درجات کا سبب بنے گا۔ان شاء اللہ ہم قارئین کو مکمل کتاب کے مطالعہ کی دعوت دیتے ہیں ،تاکہ کسی لمحہ کوئی صاحب الحاد ان کی ناواقفیت کافائدہ اٹھاکر اپنے جال میں گرفتار کرنے کی ہمت نہ کرسکے ،ہم ان تمام لوگوں کوبھی حافظ صاحب کی اس کتاب اور دیگر کتب کےبنظرِانصاف مطالعہ کی دعوت دیں گے جو فتنوں کے اس دور میں علماءِ ربانیین سے رابطہ منقطع کرکے ٹی وی کی اسکرین سے حصولِ علم کےلیےکوشاں دکھائی دیتے ہیں ۔ ایسے لوگوں پرہم واضح کیے دیتے ہیں کہ ٹی وی کی ا سکرین باعث ہدایت اور سبب ِ نجاح وفلاح ہوہی نہیں سکتی،اس کےلیے علمائے حق کی صحبت اور رفاقت ہی کارآمد ہے،یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا خلاصہ ہے اور وہ جوہرِ بے بدل ہےجو تزکیہ وتربیت کا سامان پیدا کرسکتا ہے اور طلبۃ العلم کے سینوں کو علم نافع (قرآن وحدیث)کے نور سے منور کرسکتاہے،نیز عمل صالح کے اسباب کی ارزانی وفراہمی کا سبب بھی۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے نفع کو عام فرمادے اور جملہ معاونین ومساہمین کی بخشش کا ذریعہ بنادے،جس دلدل میں ہم من حیث القوم دھنستے جارہے ہیں ،وہ ہماری ہی کج فکریوں اور بداعمالیوں کا نتیجہ ہے،جن میں سرفہرست فتنۂ انکارِ حدیث ہے۔اللہ رب العزت سے اپنی اور سب کی ہدایت اور ہدایت پر استقامت کے طلبگار ہیں ۔ واللّٰہ تعالیٰ ولی التوفیق،وأصلی وأسلم علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وأھل طاعتہ أجمعین. کتبہ/عبداللہ ناصر الرحمانی دسمبر2017ء