کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 59
بسم اللہ الرحمن الرحیم زیر نظر تحریر دراصل المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی کے تحت شائع ہونے والے دفاع حدیث انسائیکلوپیڈیا کی پہلی جلد کا مقدمہ اور عرض مولف ہے ۔ جوچند روز قبل شائع ہو کر منظر عام پر آئی ہے اور قارئین نے الحمد للہ اسے ہاتھوں ہاتھ لیا ہے ، جو تشنگان علوم کی حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ عقیدت ومحبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔یہ کتاب مولانا امین احسن اصلاحی کی تفسیر ’’تدبر قرآن ‘‘ اور صحیح بخاری کی شرح ’’ تدبر حدیث ‘‘ میں موجود انکار حدیث کے زہریلے جراثیم کی نشاندہی پر مشتمل ہے ۔ جس میں اصلاحی صاحب کی استخفاف حدیث کی ناروا روش کوطشت ازبام کیا گیا ہے ۔ مکمل کتاب 632 صفحات پر مشتمل ہے ۔ جسے پڑھنے سے قبل کتاب اور اس کے مندرجات سے متعارف ہونا از حد ضروری ہے اسی مقصد کے پیش نظر کتاب کا مقدمہ اور عرض مولف البیان کے اس نمبر میں شامل اشاعت کیا جا رہا ہے۔ امید ہے قارئین اس سے مستفیدہوں گے واللہ من وراء القصد۔ ( اداریہ )