کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 27
27.روزانہ صبح ا ور شام رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’جوشخص صبح وشام تین تین مرتبہ یہ دعاپڑھےگاتواس کوکوئی بھی چیز ہرگزنقصان نہیں پہنچا سکےگی۔‘‘ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِی لَا یضُرُّ مَعَ اسْمِہ شَیءٌ فِی الْأَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَہوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ ” میں اللّٰہ کے نام کی مدد کےساتھ (اپنےسارےکام،شروع کرتاہوں ) کہ جس کےنام کےہوتےہوئےآسمان وزمین میں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی اوروہ سب کچھ سننےوالا اورجاننے والاہے۔“[1] 28. دم کرتےوقت دم جھاڑسےمتعلقہ بہت سے اذکار و وظائف اور دعاؤں کےشرع میں ’’بسم اللّٰہ ‘‘ کہناکئی احادیث میں مذکورہے۔ 29. ہر تکلیف ، درد اور بیماری میں خود پر دَم کرتے وقت سیدناعثمان بن ابی العاص کہتے ہیں کہ میں نےاپنےبدن کی بیماری کی شکایت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس پیش کی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ:’’ درد والی جگہ پرہاتھ رکھ کرتین مرتبہ’بسمِ اللّٰہِ‘ ’’اللّٰہ کے نام کی مدد کے ساتھ‘‘ کہو اورسات 7مرتبہ یہ دعاپڑھو:’أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہ مِن شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحاذِرُ‘”میں اللّٰہ تعالیٰ کی عزت اورقدرت کی پناہ میں آتاہوں ہراُس چیز کےشرسے جومیں محسوس کرتاہوں اورجس کامجھےاندیشہ و خوف ہے۔“[2]
[1] ابوداؤد،كِتَابُ الْأَدَبِ،بَاب مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ،حدیث:5088 [2] صحیح مسلم،کتاب السلام، باب استحباب وضع یدہ علی موضع الالم من الدعا ،حدیث:2202