کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 26
وضاحت: یعنی وہ حلال جانور یا پرندہ جسے ’بسم اللّٰہ ‘ پڑھ کرشکارکیا گیا ہو تو اُس کا کھانا حلال ہے۔ 24.حقِ زوجیت (صحبت) ادا کرنے سے پہلے فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس (صحبت و جماع کے لیے) آنے کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ، اللَّہمَّ جَنِّبْنَا الشَّیطَانَ ، وَجَنِّب الشَّیطَانَ مَا رَزَقْتَنَا۔[1] ’’ میں ابتدا کرتا ہوں اللّٰہ کے نام کے ساتھ ، اے اللّٰہ! تو ہمیں شیطان سے بچا اور اس (اولاد) کو (بھی) شیطان سے بچا جو تو ہمیں عطاء فرمائے۔‘‘ اگر اللّٰہ نے اس (جماع) میں اُن دونوں کے لیے اولاد مقدّر فرمائی تو شیطان اُس اولاد کو (عقل و جسمانی طور پر) نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ 25. جنگ شروع کرتےوقت رسو ل اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی امیرکےتحت کوئی لشکرجنگ یاکسی مہم کے لئے بھیجتےتواسےاللّٰہ سے ڈرتے رہنے کی تلقین فرماتےاورلشکر میں موجود مسلمانوں کی بھلائی کے لئے تاکید کرتے پھرفرماتےتھے: ”اللّٰہ کےنام کےساتھ‘‘ اس کی راہ میں لڑائی شروع کرنا۔۔۔۔۔الخ“[2] 26. میت کوقبرمیں اتارتےوقت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم میت کوقبرمیں اتارتےوقت فرماتےتھے: بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰى سُنَّةِ رَسُوْلُ اللّٰہ‘ (ترمذی ،ابوداؤد ،بیہقی) ” اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایساکہنےکاحکم بھی دیا۔“[3]
[1] صحیح بخاری،كِتَابُ الوُضُوءِ،بَابُ التَّسْمِيَةِ عَلَى كُلِّ حَالٍ وَعِنْدَ الوِقَاعِ،حدیث:141 [2] مسلم۔۔۔؟ [3] ابو داؤد،كِتَابُ الْجَنَائِزِ،بَاب فِي الدُّعَاءِ لِلْمَيِّتِ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ،حدیث:3213