کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 25
شَرِّہا وَشَرِّ مَا فِیھَا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُصِیبَ فِیھَا یمِینًا فَاجِرَةً اَوْ صَفْقَةً خَاسِرَةً ‘[1]
”اللّٰہ کےنام کےساتھ داخل ہوتاہوں ،اےاللّٰہ میں تجھ سے اس بازارکی بھلائی اورجوکچھ اس میں ہے اس کی بھلائی کاسوال کرتاہوں اوراس بازارکی برائی اورجوکچھ اس میں ہے اس کی برائی سےتیری پناہ چاہتاہوں ،الٰہی! میں جھوٹی قسم اورنقصان دہ سودے سے بھی تیری پناہ چاہتاہوں ۔“
21.حلال جانور و پرندہ ذبح کرتےوقت :
ارشادباری تعالیٰ ہے:﴿ فَكُلُوامِمَّاذُكِرَاسْمُ اللّٰہِ عَلَیہ إِنْ كُنْتُمْ بِآیاتِہ مُؤْمِنِینَ﴾۔ (الانعام:118)
”پس جس (حلال قرار دئے گئے)جانورپر(ذبح کرتے ہوئے) اللّٰہ کانام لیاجائےاس میں سےکھاؤاگرتم اس(اللّٰہ) کےاحکامات پرایمان رکھتےہو۔ “
دوسری آیت میں فرمایا:﴿ وَلا تَأْكُلُوامِمَّا لَمْ یذْكَرِ اسْمُ اللّٰہِ عَلَیہ وَإِنَّہ لَفِسْقٌ﴾ (الانعام:121)
” اورایسے جانوروں میں سے مت کھاؤ جن پر(ذبح کرتے ہوئے) اللّٰہ کانام نہ لیاگیاہو،یقیناً یہ گناہ کاکام ہے۔“
22.قربانی کاجانورذبح کرتےوقت
سیدناانس سےروایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےدنبے کی قربانی کرتےوقت اس کولٹاکرگردن پرپاؤں رکھا اورفرمایا: بِسْمِ اللّٰہِ اللّٰہُ أَكْبَرُ ’’ میں (ذبح کرتا ہوں ) اللّٰہ کے نام کے ساتھ ، اللّٰہ سب سے بڑا ہے۔‘‘[2]
23. شکار کےلئےتیروغیرہ چلاتےوقت
رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ:اگرتم اپناتیر’’ بسم اللّٰہ ‘‘پڑھ کرشکارکوماروتووہ شکارحلال ہے۔ [3]
[1] ضعیف،(ضعیف الجامع7391)
[2] صحیح بخاری،كِتَابُ الأَضَاحِيِّ،بَابُ التَّكْبِيرِ عِنْدَ الذَّبْحِ،حدیث:5565
[3] صحیح مسلم، كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ،بَابُ الصَّيْدِ بِالْكِلَابِ الْمُعَلَّمَةِ،حدیث:1929