کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 24
18. زخم یاچوٹ لگنے کےوقت سیدناجابر رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ جنگ احدمیں اکیلےطلحہ بن عبداللّٰہ نےگیارہ (11)مردوں کی طاقت کےبرابربہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئےلڑائی کی یہاں تک کہ ان کے ہاتھ کوچوٹ لگی اوران کی انگلی کٹ گئی جس سےان کی چیخ نکل گئی تورسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’لَوْقُلْتَ بِسْمِ اللّٰہِ لَرَفَعَتْكَ الْمَلائِكَةُ[1]”اگرتم اس وقت’’ بسم اللّٰہ‘‘ کہتےتواللّٰہ کےفرشتےتجھےاٹھالیتےاورلوگ تمہاری طرف دیکھتےرہتے۔“ 19.معاشی تنگدستی و پریشانی کے وقت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: تمہیں کس بات نے روکا ہے کہ تم رزق کی تنگی و پریشانی کےوقت جب بھی گھرسےباہرنکلوتویہ دعاپڑھو: بِسْمِ اللّٰہِ عَلَى نَفْسِی وَمَالِی وَدِینِی اللَّہمَّ رَضِّنِی بِقَضَائِكَ وَبَارِكْ لِی فِیمَا قُدِّرَلِیْ حَتَّٰى لا أُحِبَّ تَعْجِیلَ مَا أَخَّرْتَ وَلا تَأْخِیرَ مَا عَجَّلْتَ ”میں اللّٰہ کانام لیتاہوں اپنےنفس،مال اوردین پر،اےاللّٰہ مجھےاپنےفیصلے پرراضی رکھ ،اورجورزق تونے میرےلئے مقررفرمایاہےاس میں برکت ڈال دے تاکہ میں یہ نہ چاہوں کہ جس کام کوتو(اپنی حکمت کے مطابق) میرےلئےمؤخرکردےوہ جلدی ہوجائےاورجس کام کو تو(اپنی حکمت کے مطابق) میرےلئےجلدی کردے وہ مؤخر ہوجائے ۔“ 20. بازارمیں داخل ہوتےوقت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم بازارمیں داخل ہوتےوقت یہ دعاپڑھتےتھے: بِسْمِ اللّٰہِ اللَّہمَّ إِنِّی أَسْأَلُكَ خَیرَ ہذِہ السُّوقِ وَخَیرَ مَا فِیھَا،وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ
[1] سنن النسائی،کتاب الجھاد،مَا يَقُولُ مَنْ يَطْعَنُهُ الْعَدُوُّ،حدیث:3149(السلسلۃ الصحیحۃ:2796)