کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 21
اللَّہمَّ إِنِّی أَسْأَلُكَ خَیرَ الْمَوْلَجِ ، وَخَیرَ الْمَخْرَجِ ، بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا، وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا، وَعَلَى اللّٰہِ رَبِّنَاتَوَكَّلْنَا۔ ’’اےاللّٰہ! میں تجھ سے داخل ہونے اورنکلنےکی خیر و بھلائی مانگتاہوں اورہم اللّٰہ کے نام کےساتھ(گھرمیں )داخل ہوتے اورنکلتے ہیں اوراپنےپروردگار اللّٰہ ہی پربھروسہ کرتےہیں ۔‘‘ یہ دعاپڑھ کرپھراپنےگھروالوں کوسلام کہے۔[1] 10.گھرسے نکلتےوقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھرسےنکلتےوقت آسمان کی طرف(نظراٹھاکر)یہ دعاپڑھتےتھے: بسم اللّٰہِ توكَّلْتُ عَلَى اللّٰہِ،اللَّہمَّ إِنِّی أعوذُ بِكَ أنْ أَضِلَّ أو أُضَلَّ، أَوْ أَزِلَّ أوْ أُزلَّ ، أوْ أظلِمَ أوْ أُظلَم ، أوْ أَجْھَلَ أو یجہلَ عَلَی ” میں اللّٰہ کےنام کےساتھ گھرسےنکلتاہوں ،میں نے اللّٰہ پربھروسہ کیا، اے اللّٰہ میں تیری پناہ چاہتاہوں (اس بات سے)کہ میں گمراہ ہوجاؤں یامجھےگمراہ کردیاجائے،میں پھسل جاؤں یامجھےپھسلادیاجائے،میں ظلم کروں یامجھ پرظلم کیاجائے،میں کسی کے ساتھ جہالت سے پیش آؤں یامیرےساتھ جہالت سے پیش آیاجائے۔‘‘[2] 13،12،11.گھراوراولاد سے متعلق اہم حکم گھر کے دروازےبند کرتے ، برتنوں کو ڈھانپتے اور چراغوں کو بجھاتےہوئے: ”رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’’کہ رات کے شروع ہوتےہی بچوں کو(گھروں میں ) بندکرلیاکروکیونکہ اس وقت شیطان منتشرہوتے ہیں۔ ’بسم اللّٰہ‘ کہہ کردروازے بندکیاکرو اوراس
[1] ابوداؤد،كِتَابُ الْأَدَبِ،بَاب مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا دخل بیتہ،حدیث:5096 [2] ترمذی،أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم ،بَاب مِنْهُ،حدیث:3427