کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 20
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ والصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ اَللّٰہمَّ افْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ[1] ’’میں شیطان مردود سے عظمت والے اللّٰہ کی، اس کے کریم چہرے اور اس کی قدیم سلطنت کی پناہ مانگتا ہوں ۔ اللّٰہ کے نام کے ساتھ(داخل ہوتا ہوں ) اور درودوسلام ہورسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم پر۔ اے اللّٰہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے ۔‘‘ مسجد سے نکلنے کی دعا بِسْمِ اللّٰہ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ اَللّٰہمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ أبْوَابَ رَحْمَتِكَ[2] ’’اللّٰہ کے نام کے ساتھ(میں نکلتاہوں )اور درودوسلام ہورسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم پر۔ اے اللّٰہ! میرے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔اے اللّٰہ! مجھے شیطان مردود سےبچاکے رکھ۔‘‘ 9. گھرمیں داخل ہوتےوقت سیدناجابر سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ جوشخص اپنے گھرمیں داخل ہوا اوراس نے داخل ہوتےوقت اورکھاناکھاتےوقت اللّٰہ کانام لے لیاتو شیطان اپنےچیلوں سےکہتاہے کہ یہاں تمہارےلئے نہ رہنےکی جگہ ہے اورنہ کھانے کے لیے کچھ ہے اوراگر اللّٰہ کانام نہیں لیاتوشیطان اپنےچیلوں سے کہتاہے کہ یہاں تمہیں رہنےکی جگہ بھی ملے گی اورکھانابھی۔[3] رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا کہ تم میں سے ہرشخص گھرمیں داخل ہوتےوقت یہ دعاپرھے:
[1] أبوداود،ترمذی، ابن ماجہ [2] ایضاً [3] صحیح مسلم،كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ،بَابُ آدَابِ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ وَأَحْكَامِھِا،حدیث:2018