کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 2
کتاب: البیان شمارہ 21
مصنف: خالد حسین گورایہ
پبلیشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
ترجمہ:
(اداریہ)
’’مولانا امین احسن اصلاحی اپنے حدیثی و تفسیری نظریات کی روشنی میں ‘‘
(محترم حافظ صلاح الدین یوسف کا گراں قدر تحفہ)
مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ [1]
ایک عرصے سے مولانا امین احسن اصلاحی کے تفسیری اور حدیثی نظریات کے حوالے سے فکرمند تھا کہ کاش کوئی مردِ مجاہد یہ فرض کفایہ ادا کرے۔ تفسیر قرآن کے حسین پردے میں جو ’’تدبر‘‘ کی درانتی انھوں نے چلائی ہے اسے بے نقاب کرے۔ فیصل آباد میں ایم فل یا ڈاکٹریٹ کرنے والے کئی حضرات کو اسی عنوان پر کام کرنے کی ترغیب دی، مگر افسوس کسی نے اس پر توجہ نہ دی۔ ان کی پر اسرار خاموشی بے سبب بھی نہیں ۔
یہ قرعہ فال بالآخر فاضل اجل مفسر قرآن حضرت مولانا حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کے حصے میں آیا جنھوں نے ’’مولانا امین احسن اصلاحی اپنے حدیثی اور تفسیری نظریات کی روشنی میں ‘‘ کے عنوان سے ایک ضخیم کتاب لکھ کر اصلاحی صاحب کی استخفافِ حدیث کی ناروا روش کو طشت از بام کیا۔ صحیح احادیث کا انکار، صحیح بخاری اور موطأ امام مالک پر ان کی یلغار، محدثین کرام بالخصوص امام محمد بن مسلم زہری کے بارے
[1] رئیس ادارہ علوم اثریہ ، فیصل آباد