کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 19
پڑھی جائے۔ بسم اللہ پڑھ کر کھانے سے کھانے میں برکت ہوتی ہے ۔[1] تنبیہ: اگرکھانے سے پہلے بِسْمِ اللّٰہ پڑھنابھول جائے توجس وقت یادآئے توکہے: بِسْمِ اللّٰہِ أوَّلَہ وَآخِرَہ ’’میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام کےساتھ اس(کھانے)کےشروع اورآخرمیں ‘‘ ۔[2] 5.پینے سےپہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :” تم جب کوئی چیز پینے لگو تو ’بِسْمِ اللّٰہُ‘کہاکرو اوربعدمیں ( یعنی جب پی چکو تو) الْحَمْدُ للّٰہ پڑھاکرو۔“ [3] 6.وضو، غسل اور تیمّم شروع کرتےوقت فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ:’’اس شخص کاوضو نہیں ہوتاجوشروع میں اللّٰہ کانام نہ لے۔‘‘[4] اسی معنی میں مزیدآٹھ صحابہ کرام سے بھی احادیث مروی ہیں ۔ 8،7.مسجد میں داخل ہوتےاورنکلتےوقت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوتےاورنکلتےوقت یہ دعا پڑھتے: مسجد میں داخل ہونے کی دعا:
[1] مجمع الزوائد للھیثمی [2] ابوداؤد،كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ،بَاب التَّسْمِيَةِ عَلَى الطَّعَامِ،حدیث نمبر:3767 [3] ترمذی [4] ابوداؤد،كِتَابُ الطَّهَارَةِ،بَاب فِي التَّسْمِيَةِ عَلَى الْوُضُوءِ،حدیث:101