کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 119
cancer) جلدکا کینسر(skin cancer) ٭ گنجاپن(Baldness) ب۔ تجمیلی عمل جراحی (Cosmetic or Aesthetic Surgery) بسااوقات پلاسٹک سرجری کامقصدیہ ہوتاہے کہ اعضاء کی ساخت میں مناسب تبدیلی کرکے انسان کی ظاہری ہیئت کو خوب صورت اورپرکشش بنایاجائے ۔اسی طرح عمرڈھلنے کے ساتھ انسان کے اعضاء میں ڈھیلاپن اورکچھ بدہیئتی آجاتی ہے ۔ پلاسٹک سرجری کے ذریعے اس کوبھی دورکر نے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ سرجری کی اس قسم کے ذریعے جوافعال انجام دیے جاتے ہیں ان میں سے چندیہ ہیں : پیٹ کاڈھیلاپن دورکرنا(Abdominoplasty) ڈھلک جانے والے پلکوں کونئی شکل دینا(Blepharoplasty) چھاتی کو بڑا یا چھوٹا کرناBreast augmentation)(Breast reduction ناک کونئی شکل دینا(Rhinoplasty) کان کونئی شکل دینا(otoplasty) چہرے سے جھرّیاں اوربڑھاپے کی علامات دورکرنا(Rhytidectomy) ٹھڈّی کواوپراٹھانا(chin Augmentation) رخسارکواوپراٹھانا(Cheek Augmentation) جلدکوخوب صورت بنانا(Laser skin resurfing) مَردوں کاسینہ کشادہ کرنا(Male Pectoral implant) چہرے سے مہاسے ،چیچک کے داغ اوردیگرنشانات ختم کرنا(Chemical Peel) ہونٹ کونئی شکل دینا(Labia Plasty)