کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 118
پرختم ہوچکا ہو اسے دوبارہ بنایا جاتاہے ۔ دوسرے لفظوں میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ ایک ابنارمل چیز کو نارمل شکل میں ڈھالناہوتا ہے ۔اس کے برعکس زیبائشی سرجری میں ایک نارمل حصے کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔[1] پلاسٹک سرجری کیوں کرائی جاتی ہے ۔ پلاسٹک سرجری کرانے کی بنیادی طور پر تین وجوہات ہوتی ہیں ۔ 1. جسم کا کوئی حصہ جو پیدائشی طور پر خراب یا ناکارہ ہو تو بذریعہ سرجری اس کی اصلاح کرنامقصود ہوتی ہے ۔ 2. یا جسم کا کوئی حصہ کسی وجہ سے جل جائے یا کسی چوٹ یا ٹریفک حادثے وغیرہ کے نتیجے میں متاثر ہو جائے تو پلاسٹک سرجری کے ذریعے اسے ٹھیک کیا جاتاہے ۔ 3.پلاسٹک سرجری کی مدد سے اعضاءکو پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت بنایاجاتاہے ۔ نیز اس وقت جن صورتوں میں اس قسم کی سرجری کی ضرورت پڑی ہے ان میں سے چندیہ ہیں : ’’ پیدائشی نقائص(Congenital abnormalities)جیسے ہونٹ کاکٹاہونا(Cleft lip) تالوکاکٹاہونا(cleft Palate)،بیرونی کان کانہ ہونا۔سرکی ہڈیوں کا باہم ملا ہونا (Craniosynostosis) ہاتھ کے پیدائشی نقائص (Congenital hand deformities) ٭ بچوں کی نشوونماکے نقائص(developmental abnormalities) ٭ چوٹ لگنے کی وجہ سے پہنچنے والے زخم ،جیسے سراورچہرے کی ہڈیوں کاٹوٹ جانا(Craniofacial skeleton Fracture) ٭ جسم کاجھلس جانا(Burns) ٭ ٹیومریاکینسر،جیسے پستان کاکینسر(Breast cancer)سریاگردن کے کینسر (CranioCervical
[1] حوالۂ مذکورہ