کتاب: البیان شمارہ 21 - صفحہ 107
میں جوتحریف کریں گے،قرآن وحدیث کی طرف جوغلط باتیں منسوب کریں گے اور جو دوراز کارتاویلات کریں گے، اہل حق ان سب کی نفی کرکے ،ان کے مغالطات وتلبیسات کا پردہ چاک کرکے اور صحیح بات کوواضح کرکے قرآن وحدیث اور دین حق کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیں گے۔جَعَلَنَااللّٰہ مِنْھُمْ۔اوراس حدیث میں بھی یہی خبرگئی ہے۔ إِنَّ اللّٰہ یبْعَثُ لِہذِہ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَة مَنْ یجَدِّدُ لَہا دِینَھَا۔[1] ”اللہ تبارک وتعالیٰ اس امت کےلیےہرصدی کے شروع (یاآخر)میں ایسے لوگ پیدافرماتارہے گا جوا س امت کےلیے اس کے دین کی اصلاح وتجدید کاکا م کیا کریں گے۔‘‘ یہی طائفۂ منصورہ ،فرقۂ ناجیہ اورجماعت حقہ ہے جواتباع رسول کے تقاضوں کوپوراکرنے والی اورصحابۂ کرام کے منہج ومسلک پرچلنے والی ہے۔ یہ بلاشبہ تھوڑی ہی ہے، تھوڑی ہی رہی ہے اور شاید تھوڑی ہی رہے لیکن اس کے تھوڑے ہونے کامطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ یہ حق کی حامل نہیں ہے یا حق کے لیے اکثریت ضروری ہے ۔ سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کاقول ہے: الجَمَاعَةَ مَا وَافَقَ الحَقَّ وَإِنْ كُنْتَ وَحْدَكَ۔[2] ” حق کے مطابق چلنے والوں کانام ”الجماعۃ“ ہے چاہے تواکیلاہی ہو“ علامہ شاطبی رحمہ اللہ (ا لمتوفی ۷۹۰ ھجری) فرماتےہیں : الْجَمَاعَة مَا كَانَ عَلَیہ ال نبی صَلَّى اللّٰہُ عَلَیہ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعُوْنَ لَہمْ بِإِحْسَانٍ [3]
[1] السلسلۃ الصحیحۃ حدیث:599 [2] ھدایۃ الرواۃ الیٰ تخریج احادیث المصابیح والمشکاۃ ۔ابن حجرعسقلانی، بہ تحقیق شیخ البانی رحمھما اللہ ،ج :1/135(حاشیہ) [3] الاعتصام : 1/37، بہ تحقیق سلیم بن عیدالھلالی ،طبع دارابن عفان1992ء