کتاب: البیان شمارہ 20 - صفحہ 3
کتاب: البیان شمارہ 20
مصنف: خالد حسین گورایہ
پبلیشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
ترجمہ:
فکری محاذ پر اصطلاحات کی جنگ
طاهر الاسلام عسکری
الحمد للّٰه والصلاۃ والسلام علی رسول ا للّٰه وعلیٰ آلہ وصحبہ ومن والاہ ۔
عصرِ حاضر میں ہتھیاروں کی جنگوں کے مقابلے میں فکری اور نظریاتی جنگیں اس حد تک اہمیت اختیار کر چکی ہیں کہ اس کے ذریعے سے قابض سوچ کی حامل قوتیں بلاکسی لاؤ لشکر کے دوسری قوم کی تہذیب کلچر اور مذھب کو فتح کرلیتی ہیں ۔ اس غزوفکری کا آغاز صلیبیوں نے کیا تھا لیکن آج تمام اقوام اس کو اپنا چکی ہیں ۔ لہٰذا اسلامی ممالک میں مغربی کلچر کی یلغار بھی اسی نظریاتی جنگ میں یورپ کی فتح کا سائرن بجا رہی ہے ۔ اس جنگ کیلئے یورپ نے بہت محنت کی جس کا ثمر وہ آج سمیٹ رہے ہیں اور ہمیں نظر آتاہے کہ مسلمانوں کے تقریبا ہر گھر میں یورپی لباس، زبان ، تہذیب وثقافت رچ بس چکی ہے ۔و ہ اس سے چاہتے ہوئے بھی پیچھا نہیں چھڑا پارہے ۔اس میدان کو فتح کرنے کیلئے مغربی مفکرین نے بہت سے طریقے اور وسائل استعمال کئے جن کی اجمالی جھلک ان نکات میں ملاحظہ فرمائیں ۔
۔۔۔ اسلامی عقائد وعبادات اور مصادر ومراجع کی حیثیت کو مشکوک بنانا
۔۔۔ مسلمانوں کی معاشی ومعاشرتی زندگیوں سے مذھب کو نکال باہر کرنا
۔۔۔ جدت اور ترقی کے نام سے اسلامی اخلاق اوقدار اور عفت وعصمت پر حملہ کرنا۔
۔۔۔۔ اسلامی اصولوں پر کاربند رہنے والوں کو انتہا پسند ، ترقی کے دشمن ، بنیاد پرست جیسے القابات سے نوازنا ۔
۔۔۔۔۔ مسلمانوں کو ملکوں کی حدود میں محصور کردینا کہ ایک کو دوسرے سے کوئی سروکار ہی نہ رہے ۔
۔۔۔۔ مسلمانوں کی تاریخ کو مسخ کرنا ، اس میں تحریف وتبدیلی کرنا ۔
۔۔۔۔۔ حدیث وسنت کی استنادی حیثیت کو مشکوک قرار دینا وغیرہ وغیرہ
زیر نظر تحریر بھی مغربی کی فکری جنگ کے ایک محاذ کی نشادہی کر رہی ہے جسے قارئین کے استفادہ کیلئے البیان میں شائع کیا جا رہاہے ۔ واللہ ولی التوفیق ( ادار ہ)