کتاب: البیان شمارہ 20 - صفحہ 18
اللہ تعالیٰ
کی حفاظت کیسے حاصل کریں ؟
اللہ کی پناہ اور اس کی حفاظت میں آنے کے ذرائع،وسائل اور ادعیہ واذکار پر مشتمل
ایک جامع تحریر
حماد امین چاؤلہ[1]
الحمدُ للّٰه والصلوّۃ والسلام علی رسول ا للّٰه وعلیٰ آلہ وصحبہ وازواجہ ومن والاہ وبعد!
تفسیر تَعَوُّذ : أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
ہم سب کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ شیطان ہمارا ازلی دشمن ہے جس نے نا صرف ہمارے والدین آدم و حوّا علیہما السلام کو جنت سے نکلوایا (سورُ البقرۃ:35،36) بلکہ اُس نے اللہ کی عزّت کی قسم بھی کھائی ہے کہ وہ ہم سب (اولادِ آدم) کو ہدایت کے راستے سے بھٹکاتے ہوئے گمراہ و بے راہ روی میں مبتلا کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔
چنانچہ فرمان باری تعالیٰ ہے:﴿ قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ ، إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ ﴾
[1] نائب مدیر المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر