کتاب: البیان شمارہ 20 - صفحہ 128
اندیشہ زائل ہوجاتا ہے۔ خلاصہ کلام مذکورہ تفصیل کو چند نکات میں درج کیا جاتا ہے ۔ بچے کی پیدا ئش کے موقع پر عام طور پر چار قسم کے کلمات کہے جاتے ہیں ۔ 1.سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ سے منقول کلمات’’باركَ الله لَكَ فِي الْمَوْهُوبِ لَكَ،وشَكَرْتَ الْوَاهِبَ وَبَلَغَ أَشدَّهُ، وَرُزِقْتَ بِرَّهُ‘‘ 2. سیدنا حسن بصری اور ایوب سختیانی رحمھما اللہ سے منقول کلمات’’جَعَلَهُ اللّٰهُ مُبَارَكًا عَلَيْكَ وَعَلَى أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسلم۔‘‘ یہ د ونوں مقطوع آثار ہیں جو کہ تابعین سے مروی ہیں اور دوسرے الفاظ تو صرف برکت ہی کی دعا کے ہیں لہذا یہ مرفوع روایت کے منافی نہیں ۔ البتہ ان دونوں دعاؤں کو مسنون سمجھنا یا کہنا بھی صحیح نہیں ۔ 3. مبارک ہو ، مبروک ،ایسے کلمات جو برکت کی دعا پر مشتمل ہوں خواہ کلمات کوئی سے بھی ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مطلق طور پر برکت کی دعا پر مبنی روایات کی روشنی میں ایسا کہنا صحیح ہے ۔ 4. ’’ بَارَكَ للّٰهُ لَكِ فِيهِ، وَجَعَلَهُ بَرًّا تَقِيًّا‘‘یہ مرفوع کلمات ہیں ، بنابریں ان کلمات کا انتخاب زیادہ اولیٰ ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے جاری مسنون الفاظ ہیں ۔ ھذا ما عندی واللّٰہ اعلم بالصواب