کتاب: البیان شمارہ 11 - صفحہ 91
ساتویں حدیث :غنام بن اوس رضی اللہ عنہ :
غنام بن اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
’’من صام ستا بعد يوم الفطر فكا نما صام الدهر ا و قال السنة‘‘
ترجمہ:’’جس نے عید الفطر کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے گویا کہ اس نےپورے زمانے کے روزے رکھے۔یا فرمایا:سال کے روزےرکھے۔‘‘
تخریج الحدیث:
یہ روایت مندرجہ ذیل کتب میں موجود ہے۔
[معرفۃ الصحابۃ لابی نعیم:5981،(باب المیم ،مالك بن التيهان ا بو الهيثم الا نصاري) تاریخ کبیر:5/206]
آٹھویں حدیث: مرسل طاؤس رحمہ اللہ
سیدنا طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
’’ من صام رمضان وا تبعه بستة ا يام من شوال كتب له صيام سنة‘‘
ترجمہ :’’جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے اس کے نامہ اعمال میں پورے سال کے روزے لکھ دئیے جاتے ہیں ۔‘‘
تخریج :
[مصنف عبدالرزاق: 7920،کتاب الصیام ،باب صوم ستۃ التی بعد رمضان]
احناف کے یہاں مرسل روایت حجت ہوتی ہے۔ملاحظہ فرمائیے:
احناف کے امام سرخسی الحنفی نے کہا کہ ’’ دوسرے اور تیسرے قرن کی مرسل روایت ہمارے علماء کے قول کے مطابق حجت اور دلیل ہے‘‘[1]
مولانا ظفر علی تھانوی(دیوبندی) صاحب لکھتے ہیں : ’’اور ہمارے نزدیک مرسل روایت حجت ہے۔‘‘[2]
[1] الاصول للسرخسي1/360
[2] اعلاءالسنن1/82،بحث المرسل