کتاب: البیان شمارہ 11 - صفحہ 2
کتاب: البیان شمارہ 11
مصنف: خالد حسین گوریہ
پبلیشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
ترجمہ:
اداریہ
مسئلہ رؤیت ہلال
حافظ صلاح الدین یوسف [1]
شریعت اسلامی میں تہوار کے دن اور اکثر عبادات چاند کی تاریخ سے متعلق ہیں ، جیسے عیدالفطر ، عیدالاضحی، روزے، حج اور دیگر عبادات چاند کی تاریخ کے حساب سے ادا کی جاتی ہیں ۔ اسی وجہ سےاسلامی ملکوں میں رؤیت ہلال کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔بلکہ اس کے لئے باقاعدہ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو تمام ذرائع بروئے کار لاکر چاند کے ہونے اور نہ ہونے کا اعلان کرتی ہیں ۔اختلاف مطالع کی بنا پر مختلف ممالک میں چاند مختلف دنوں میں نظر آتا ہے جس کی وجہ سے بالخصوص رمضان اور عیدین کے بارے میں اختلاف پیدا ہوجاتا ہے ۔ یہ اختلاف اگرچہ قرون اولیٰ سے چلا آرہا ہے لیکن دور حاضر میں ذرائع ابلاغ کی ترقی سے یہ اختلاف نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔ اوراس کے حل کے لئے نئی نئی تجاویز سامنے آتی ہیں ۔ اس سلسلے میں قابل غور باتیں حسب ذیل ہیں :
1۔اس مسئلے کی نوعیت اور اس مسئلے کے بارے میں شریعت کا حکم کیا ہے ؟
2۔کیا اس خواہش کی کوئی شرعی حیثیت یا بنیاد ہے کہ عالم اسلام میں عیدین اور رمضان کا آغاز ایک ہی روز ہو ؟
3۔کیا سعودی عرب کی رؤیت کو اس کے لیے بنیاد بنایا جاسکتا ہے ؟
4۔اختلاف مطالع کا اعتبار ہے یا نہیں ؟
5۔کیا رؤیت میں علم فلکیات سے کچھ مدد لی جاسکتی ہے ؟
6۔کیا اس کی بنیاد پر پورے سال کا کلینڈر بنایا جاسکتا ہے ؟
[1] مدیر شعبہ تحقیق وتالیف دار السلام لاہور