کتاب: البیان اسلامی ثقافت نمبر - صفحہ 456
پھول ،چھوارے وغیرہ اچھالنا غیراسلامی ہندوانہ طریقہ آتش بازی و ہوائی فائرنگ غیراسلامی ہندوانہ طریقہ فلم سازی فوٹوگرافری غیراسلامی ہندوانہ طریقہ دلہن پر قرآن کا سایہ دینا اسلامی تعلیمات کے منافی دلہن کاپاؤن خون میں ڈبونا غیراسلامی ہندوانہ رسم دلہن کے ہاتھ پاؤں دودھ سے دھونا غیراسلامی ہندوانہ رسم دلہن کے ہاتھ سے چاول وغیرہ پھینکانا غیراسلامی ہندوانہ رسم کچھ رسومات وفات یا کسی رنج کے موقع پر کی جاتی ہیں اور موجودہ مسلمانوں میں بھی مروج ہوتی جارہی ہیں ،ان کا دین اسلام سے دور دور تک کا تعلق نہیں جیسا کہ درج ذیل ہیں۔ وفات یا حادثہ کے موقع پر چند غیر اسلامی عادات ورسومات کسی کی موت پر نوحہ و ماتم اور واویلا ، اسلامی تعلیمات کے منافی تین دن سے زائد سوگ اسلامی تعلیمات کے منافی میت کے سر یا پاؤں ننگے رکھانا بلا مجبوری کے جائز نہیں وفات والے گھر میں دوسروں کا طعام و قیام اسلامی تعلیمات کے منافی ایام کا خاص کرنا جیسے تیجہ، ساتوں ،برسی عرس وغیرہ اسلامی تعلیمات کے منافی قبر پر پھول ، بتیاں یا دیئے جلانا غیراسلامی ہندوانہ طریقہ مرنے والے کی یاد میں دیئے یا شمع جلانا غیراسلامی یہودیوں اور مجوسیوں کا طریقہ ہے خاص اوقات یا حادثہ کے موقع پر خاموشی اختیار کرنا غیراسلامی یہودی اور مغربی طریقہ بطور سوگ کالی پٹی یا کالے کپڑے پہننا اسلامی تعلیمات کے منافی بیوہ کے لئے سفید رنگ کے کپڑے خاص کرنا غیراسلامی ہندوانہ طریقہ بیوہ کا خود کو منحوس سمجھنا غیراسلامی ہندوانہ فکر بیوہ کا چوڑیوں کا توڑنا اور زیور ترک کردینا اسلامی تعلیمات کے منافی بیوہ خاتون کو ہنسنے سے منع کرنا غیراسلامی ہندوانہ طریقہ