کتاب: البیان اسلامی ثقافت نمبر - صفحہ 455
اس کے علاوہ بھی مختلف مواقع پر ایسی عادات و رسومات اختیار کی جاتی ہیں جو اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔کچھ مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔
خوشی کے موقع پر چند غیر اسلامی عادات ورسومات
منگنی کی دعوت اور اس میں مروج خرافات غیراسلامی طریقہ
مہندی کی مروجہ رسم غیر اسلامی اور ہندوؤں کے مشابہ ہے اس لئے جائز نہیں
دولہے کا سہرا باندھنے کی رسم رسم کے طور پر پہننا مجوسیوں /آتش پرستوں کی رسم ہے
رسم مایوں اسلامی تعلیمات کے منافی
موسیقی اور رقص کی محافل اسلامی تعلیمات کے منافی
بر ی یا جہیز کے سامان کی نمود نمائش دکھلاوا اور ریا کاری
شادی بیاہ میں پیسے لٹانا فضول خرچی اسلامی تعلیمات کے منافی
سلامی یا نیوتہ لازمی سمجھنا غیراسلامی ہندوانہ رسم
جوتا چھپائی کی رسم اور غیر اخلاقی حرکتیں جو دولہے کی سالیاں کرتی ہیں غیراسلامی ہندوانہ رسم
سربالہ یا شہ بالا کی رسم غیراسلامی ہندوانہ رسم
گود بٹھائی کی رسم غیراسلامی ہندوانہ رسم
تلک لگانا غیراسلامی ہندوانہ رسم
خواتین و مرد کا ایک دوسرے کو ابٹن لگانا غیراسلامی ہندوانہ رسم