کتاب: البیان اسلامی ثقافت نمبر - صفحہ 452
قوانین کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں سب سے بڑا کردار TVکا ہے جس سے خاندانی نظام اس حد تک غیر مستحکم اور متزلزل ہوا ہے کہ طلاق کا سلسلہ روز افزوں ہے۔ ہماری قوم کے اخلاق کا برباد کرنے میں سینما بینی، الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا اور منشات کے گھناؤنے کاروبارنے انتہا پسندانہ کردار ادا کیا ہے۔ اگر آج ہم TV دیکھنا چھوڑ دیں اور مسلم عورتیں پردہ کرنا شروع کردیں ہمارے نوجوان ڈاڑھی رکھنا شروع کردیں اور اسلامی لباس پہننا شروع کردیں تو غیر مسلم دنیا تو کہے گی ہی کہ مسلمان قدامت پسند ہوگئے بنیاد پرست ہوگئے ۔ جبکہ بہت سارے مسلمان کہلانے والے بھی ایسے مسلمانوں کو برا اور دقیانوس سمجھنا اور کہنا شروع کر دیں گے۔ گویا کہ دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ایسے حالات میں ان مسلمانوں کا کیا علاج کیا جائے جو غیر مسلم تہذیب پر نازاں اوراسلامی تہذیب سے نالاں ہیں ؟ اور آخر میں ان عرب فاتحین کو اور عجمی محدثین عظام کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جن کی اسلامی ثقافت کی اشاعت اور تحفظ میں وقیع خدمات ہیں ۔ وآخر دعوانا ان الحمد للّٰہ رب العالمین