کتاب: البیان اسلامی ثقافت نمبر - صفحہ 323
انسانیت کی دنیا وآخرت میں کامیابی کا ضامن دین اسلام ہے ۔ اور اس کی آفاقی تعلیمات کا محور منافع کا حصول اور مفاسد کا ازالہ ہے ۔ اسلام نے ان اسباب وذرائع کو اختیار کرنے کا حکم اور ترغیب دی ہے چاہے جس سے انسان کے دین، جان ومال یا اس کی عزت و آبرو اور سوچ وعقل محفوظ رہ سکے۔ اسی طرح ان تمام نقصان دہ امور سے منع فرمایا ہے جو اس کے ایمان ، جان و مال یا اس کی عزت و آبرو اور سوچ و عقل کو نقصان دیں۔اس سب کا اعلیٰ و ارفع ترین ھدف اللہ رب العالمین کی رضا، اس کی خوشنودی اور اس کی لازوال نعمت اور فضل عظیم جنت کا حصول ہے جس کیلئے باری جل وعلا جن و انس کو پیدا کیاہے ، فرمان باری تعالیٰ ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُوْنِ (الذاریات: 56) ’’اور میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اس لئے پیدا کیاہے کہ وہ میری عبادت کریں‘‘ چنانچہ دین اسلام کی تعلیمات میںکئی مقامات پر ان دو اصولوںکی طرف واضح اشارہ موجودہے، مثال کے طور پر شراب اور جوئے کی حرمت کی وجہ قرآن کریم میں اس انداز سے بیان ہوئی کہ یہ دشمنی ، نفرت پھیلانے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ذکر اور نماز سے بھی روکتےہیں جیساکہ سورۂ مائدہ میں ہے ۔ يٰٓاَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ (المائدہ: 90) ’’ اے ایمان والو! یہ شراب اور یہ جوا یہ آستانے اور پانسے سب گندے شیطانی کام ہیں لہذا ان سے بچتے رہو تاکہ تم فلاح پاسکو‘‘ ۔ نیز فرمایا: اِنَّمَا يُرِيْدُ الشَّيْطٰنُ اَنْ يُّوْقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاۗءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ وَعَنِ الصَّلٰوة ِ ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَهُوْنَ (المائدہ: 91 ) ’’ شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ تمہارے درمیان دشمنی اور بغض ڈال دے اور تمہیں اللہ کے ذکر سے اور نماز سے روک دے تو کیا تم باز آتے ہو‘‘؟ کفا ر جو کہ اسلام اور اہل اسلام کے بد ترین دشمن ہیں، وہ مقابلے میں اپنے باطل اور کفرپر مبنی دین کو اسلام اور مسلمانوں کو مٹانے کے لیے بھر پور جد و جہد اور کو شش کر رہے ہیں جس میں رفتہ رفتہ شدت آتی جارہی ہے ۔ لہٰذا روز اول سے ہی شیطان اپنی پوری طاقت ، زبردست وسائل اور منظم