کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 98
اصولِ تجارت
دینِ اسلام میں خرید و فروخت کی بنیادی شرائط
حماد امین چاؤلہ1[1]
شرط کی لغوی واصطلاحی تعریف
لغوی تعریف :
شرط: (’’را ‘‘ پرجزم وسکون کے ساتھ) کا لغوی معنی ہے : کسی بھی چیز کو لازم پکڑ لینا اس سے چمٹ جانا۔
اصطلاحی تعریف:
فقہاء وعلماء اصول کے مطابق شرط کی تعریف یہ ہے کہ :
’’ جس کے فقدان سے کسی چیز کا نہ ہونا لازم ہواور اس کے وجود سے ہونایا نہ ہونا لازم نہ آئے ‘‘۔ [2]
[1] اضل مدینہ یونیورسٹی ، مدیر شعبہ دعوت و تبلیغ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
[2] فقہ الحدیث، باب الشروط الصلاۃ 1/343