کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 75
اصولِ تجارت
دینِ اسلام میں خریدوفروخت کے بنیادی اصول وضوابط
حماد امین چاؤلہ[1]
دینِ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ، جواللہ تعالیٰ کی طرف سے تمام انسانوں کے لئے، ہر وقت و زمانہ اور ہر مقام وجگہ میں ،تمام شعبہ ہائے زندگی کے لئےرہنما اصول کے طور پر نازل کیا گیا ہے ۔ دینِ اسلام انسانوں کے لئے اس دنیا کے خالق و مالک اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا گیا ہے،اس لئے وہی اللہ سب سے زیادہ بہتر جانتا ہے کہ اُس کے بندوں کے لئےکب ،کہاں اور کون سے اصول و ضوابط اور کون سا دین سب سے بہتر ہےجسے اختیار کرکے وہ دنیا کے نظم کو اعتدال و انصاف کے ساتھ چلا سکیں اور
[1] فاضل مدینہ یونیورسٹی ، مدیر شعبہ دعوت و تبلیغ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی