کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 529
(4) علماء کرام سے خصوصی درخواست ہے کہ موجودہ نظام ِمعیشت پر عرق ریزی سے تحقیق کی جائے اور امت کو ایک اتفاقی فتویٰ کی صورت میں زیر بحث مسئلہ کا حکم بتا یا جائے ۔ (5) اسٹیٹ بینک سے مطالبہ ہے کہ ایسا نظام لایا جائے جس میں شرعی ایڈوائزر اسلامی بینک کا ملازم نہ رہے۔ (6) اسلامی بینکاری نظام کے ساتھ ساتھ سودی نظام بینکاری کو بطور متوازی نظام کے برقرار نہیں رکھنا چاہئے ، بلکہ ہر ممکن کوشش کی جائے کہ سودی نظام کو بتدریج ختم کر کے اسلامی نظام معیشت کی جانب پیش قدمی جاری رہے۔ (7) اسلامی معاشی اصولوں کو رائج کرنے کی جانب پیش قدمی کرنا ضروری ہے ۔ (8) اسلامی بینکاری نظام میں تبدیلی ضروری ہے، اسے شریعت کی روح کے مطابق ہونا چاہئے ۔ (9) ملکی قوانین میں اسلامی قوانین کی غیر مشروط بالا دستی ہونی چاہئے ۔