کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 510
------------------------------------------------------------------------------ المشاركة المتناقصة Diminishing Musharaka ایسی کاروباری شراکت جس میں ایک شریک دوسرے کو اپنا حصہ وقفے وقفے سے فروخت کرتا رہے اور آخر میں خریدار مکمل اثاثے کا مالک بن جائے۔ ------------------------------------------------------------------------------ التوّرقTawarruq : آدمی کوئی چیز ادھار خریدے اور پھر کسی اور کو کم قیمت پر نقداًفروخت کر دے تاکہ نقد رقم حاصل کرسکے۔ ------------------------------------------------------------------------------ سلم , سلف Salam : خرید وفروخت کی وہ قسم جس میں قیمت تو نقد ادا کر دی جائے مگر فروخت کی جانے والی چیز ایک مدت معینہ کے بعد مہیا کی جائے۔ ------------------------------------------------------------------------------ استصناع Manufacturing Contract إستصناع: آرڈر پر کوئی چیز تیار کرانا۔ خطاب الأعتماد Letter of Credit , LC: اس دستاویز کو کہا جاتا ہے جو درآمد کنندہ Importer کا بینک برآمد کنندہ Exporter کے بینک کو جاری کرتا ہے اس میں بینک برآمد کنندہ کو یقین دلاتا ہے کہ وہ درآمد کنندہ کے نام جو بل جاری کرے گا اسکی ادائیگی کر دی جائے گی پھر درآمد کنندہ سے سود سمیت وصول کرتا ہے۔