کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 509
سرمایہ داری Finance التمويل: روز مرہ کاروباری ضروریات کیلئے قرضے جاری کرنا۔اسلامی بینکوں میں یہ سرمایہ کاری مرابحہ، اجارہ، مشارکہ، متناقصہ، سلم اور استصناع کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ ------------------------------------------------------------------------------ مرابحہ Murabaha المرابحة: اصل قیمت پر متعین منافع کے ساتھ خریدار کو آگاہ کر کے فروخت کرنا۔ ------------------------------------------------------------------------------ اجارہ Ijara الإجارة: اجارہ سے مراد ایسا معاہد ہ ہے جس میں ایک متعین چیز یا اس کے مخصوص فائدہ کو ایک مقررہ مدت تک کسی معلوم عوض کے بدلہ دیا جائے ، یا کسی عمل کے بدلہ اجرت دی جائے۔ ------------------------------------------------------------------------------ کرایہ داری Leas استئجار : مختلف اشیاء کو کرایہ پر دینا،جیسے آٹو لیزنگ میں گاڑی وغیرہ کرائے پر دی جاتی ہے۔ ------------------------------------------------------------------------------ الإجارة المنتهية بالتمليک Hire & Purchase کرایہ کا ایسا معاہد ہ جس کے آخر میں چیز کی ملکیت کرائے دار کو منتقل ہوجائے، جیسےAuto leasing کا معاہدہ وغیرہ۔