کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 502
آتے ہیں اور دفاع کرتے نظر آتے ہیں ، ساتھ ہی اسے مکمل طور پر اسلامی اصولوں کے مطابق بھی قرار نہیں دیتے اور اصلاح کی گنجائش مانتے ہیں ۔ باب نمبر 6 :بیمہ اور تکافل کے حوالے سے ہے ۔ اسلامی بینکاری کی حقیقت مصنف :حافظ ذوالفقار علی حفظہ اللہ یہ کتابچہ حافظ ذوالفقار علی کے ہفت روزہ الاعتصام میں شائع ہونے والے مضامین میں سے اسلامی بینکاری کے حوالے سے مضامین کو یکجا کر کے ایک کتابچے کی صورت میں عوام الناس کے لئے ایک اہم تحفہ بن کر منظر عام پر آیا ہے ۔ اس کتابچے میں موجودہ اسلامی بینکوں کا طریق کار اور ان میں رائج مالی معاملات کا شرعی اصول کی روشنی میں منصفانہ جائزہ لے کر دینی نقطہ نظر واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اسلامی بینکوں کے حوالےسے مصنف موصوف کی گفتگو ان کی دیگر کتب میں بھی موجود ہے جیسا کہ تذکرہ ہوچکا ہے ۔ حدث سود نمبر (ستمبر ،اکتوبر ۱۹۹۹) اس موضوع پر مطالعے کے شائقین کے لئے ماہنامہ محدث کا یہ سود نمبر بھی انتہائی مفید ہے ۔ماہنامہ محدث جماعت کے قدیم جرائد میں سے ایک مشہور و معروف رسالہ ہے،1970ء سے یہ رسالہ مصروف عمل ہے ، اس کے مدیر اعلیٰ حافظ عبدالرحمٰن مدنی ہیں۔ اس خاص نمبر میں سب سے پہلا مضمون ڈاکٹرظفر علی راجہ کا ہے جو جولائی 1999 کے سود کے خلاف ایک تاریخی مقدمے کی روئیداد اور اس کی اہمیت پر مشتمل ہے ۔اس مقدمے کا پس منظر یہ ہے کہ 1991