کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 499
والوں پر خرچ کرنا (9) کمزوروں کے ساتھ احسان کرنا (10)اللہ کی راہ میں ہجرت کرنا ۔ یہ کتاب ان دس اسباب کے بیان پر مشتمل ہے جنہیں مصنف نے رزق کی کنجیوں کا نام دیا ہے اور جیسا کہ آپ کا خصوصی طرز تحریر ہے کہ قرآن و سنت کے دلائل سے مزین اور اسلاف کے اقوال سے مزید اس کی تشریح و توضیح سے مزین آپ کے طرز تحریر نے اس کتاب کی افادیت ،اور اس کتاب کی منفرد حیثیت کو چار چاند لگا دیئےہیں۔ڈاکٹر صاحب نے ان دس اسباب کے تحت ضمناً ان سے متعلق بعض اہم مسائل پر بھی روشنی ڈالی ہے ۔ برکت کیسے حاصل کریں ؟ تالیف :ڈاکٹر امین عبداللہ الشقاوی حفظہ اللہ ترجمہ: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد عمر حفظہ اللہ تعارف مترجم: آپ جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے فارغ التحصیل ہیں ۔ یہ کتاب اپنے موضوع سے متعلق جامع کتاب ہے ،مذکورہ کتاب میں برکت کے اسباب و موانع پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔مصنف نے بڑی تفصیل سے قرآن و سنت کی روشنی میں اس موضوع کوبیان ہے ۔ یقینا ًہر قسم کی خیر و برکت کا حصول قرآن و سنت کی تعلیمات کے ذریعہ ہی ممکن ہے اور اسلام ہی نے اس کی ترغیب بھی دلائی اور برکت کا تصور دیا۔ اس کتاب میں برکت کی معرفت ،اسباب و موانع ،اور ساتھ ہی بابرکت اشخاص ،زمانوں ، جگہوں اور اوقات و عوامل کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی اہمیت مزید واضح ہوجاتی ہے ۔ اس کتاب میں سب سے پہلے برکت کی تعریف ،اہمیت نیز اس حوالے سے بعض اعتراضات کا جواب دیا ،پھر حصول برکت کے تقریباًدس اسباب بیان کئے ،برکت نہ ہونے کے بھی تقریباً 11 اسباب بیان کئے، دلائل کی روشنی میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ انبیاء، صحابہ ، اسلاف بابرکت اشخاص ہیں ،اوربعض چیزیں مثلاًسینگی، بارش ، زمزم کا پانی ، کھجور کا درخت ، زیتون کا درخت ، دودھ ، سحری کھانا ،ثرید ، گھوڑا ، بکریاں یہ