کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 498
کتاب الزکوٰۃ مصنف :اقبال کیلانی حفظہ اللہ تعارف مصنف : آپ مسلک کی عظیم شخصیت ہیں اور مصنف کتب کثیرہ ہیں آپ کی کتب کے سیٹ کی اہمیت و افادیت کو محسوس کرتےہوئے کئی ایک مدارس اپنے فارغ ہونے والے طلباء کو آپ کی کتب کاسیٹ تحفۃً دیتے ہیں ۔ اس کتاب میں نیت کے اہم مسائل، زکوٰۃ کی فضیلت ،فرضیت ،اہمیت ،شرائط ،زکوٰۃ لینے دینے کے آداب بیان کرتے ہوئےوہ اشیاء جن پر زکوٰۃ واجب ہے اور وہ اشیاء جن پر زکوٰۃ واجب نہیں علیحدہ علیحدہ ابواب کے ساتھ بیان کی گئی ہیں ۔ پھر زکوٰۃ کے مصارف بیان کرتے ہوئے غیر مستحق لوگوں کی نشاندہی بھی علیحدہ سے کردی گئی ہے ،پھر سوال کرنے (مانگنے )کی مذمت کو بیان کیا گیا ہے ۔ پھر صدقہ فطر کے مسائل ،نفلی صدقہ اور اس باب میں متفرق مسائل بیان کئے گئے ہیں ۔اس کتاب میں زکوٰۃ کے حوالے سے ضعیف و موضوع روایات کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے ۔ لہٰذا اس باب میں یہ کتاب انتہائی جامع کتاب ہے ۔ رزق کی کنجیاں مصنف :پروفیسر ڈاکٹر فضل الہٰی حفظہ اللہ اس کتاب میں حصول رزق ،اس میں اضافہ و برکت کے اسباب بیان کئے گئے ہیں جوکہ درج ذیل ہیں ۔(1)استغفار و توبہ(2) تقوی (3)اللہ تعالی پر توکل (4) اللہ عز و جل کی عبادت کے لئے فارغ ہونا (5)حج اور عمرے میں متابعت (6) صلہ رحمی (7) اللہ کی راہ میں خرچ کرنا (8) شرعی علوم کے لئے وقف ہونے