کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 495
بینک کا سود حلال ہے ؟ مصنف :مولانا مشتاق احمد کریمی حفظہ اللہ فاضل جامعہ سلفیہ بنارس آپ الہلال ایجوکیشنل سوسائٹی کٹیہار ،بہار کے صدر و بانی ہیں ۔ مذکورہ کتاب میں سود کی حرمت پر مدلّل بحث کی گئی ہے ۔قرآن و حدیث سے سود کی حرمت کوبیان کرتے ہوئے سود اور بیع میں فرق اور جاہلیت کے سود کی تفصیل ذکر کی گئی ہے۔ سود کو روکنے کے لئے اسلام نے جو طریقے بیان کئے ہیں انہیں بڑے عمدہ انداز میں بیان کیا گیا ہے، نیز سود کے معاشی ،اخلاقی اور اجتماعی نقصانات کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔پھر کمپنی اور اس کا طریق کار ،بینک اور اس کا تاریخی پس منظر،بینک کے وظائف کو بھی بڑے عام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔بینک کے سود کو جائز قرار دینے والوں کا مدلّل رد کیا گیا ہے ،اور بینک کے سو د کے حرام ہونے پر مختلف کانفرنسوں اور فقہ اکیڈمیوں میں منعقدہ اجتماع کی قرارداد ،ناموں کی فہرست اور مصر کے مفتی نے بینک کے سود پر جو جواز کا فتوی دیا تھا اور ان کی تردیدمیں علماء ازہر کی ٹیم نےمکہ مکرمہ میں علمی بیان شائع کیا تھا ،اس پر دستخط کرنے والوں کے نام مع دستخط دکھائے گئے ہیں ،اور بینک کےمتبادل کا اجمالی خاکہ بھی پیش کیاگیا ہے۔اسی طرح بیمہ کی تفصیل کو بیان کیا گیا ہے ۔