کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 494
تدلیس ،خیار غبن ،خیار عیب ،خیار بصورت اختلاف ،قیمت غلط بتانے کی وجہ سے خیار ،تغیر واقع ہوجانے کی وجہ سےخیار وغیرہ۔ چھٹے باب :میں اختیارات کی بیع پر بحث کی گئی ہے ،اس باب کے تحت اختیار کا جدید مفہوم ،اختیارات کی قسمیں اور خریداری اختیار (Call option ) اور بیچنے کے اختیار (Put option ) کے موضوع پر بھی بحث کی گئی ہے۔ ساتویں باب :میں بیعانہ کی شرعی حیثیت کو بیان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے قائلین اور مانعین کے دلائل ذکر کرکے ان کا تجزیہ کرتے ہوئے راجح موٴقف کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔ آٹھواں باب: کمیشن ایجنٹ کے ذریعے سے خرید و فروخت کی شرعی حیثیت ، اس کی صورتوں اور اس سے متعلق مختلف مسائل پر مشتمل ہے ۔ نواں باب : اس باب میں اجارہ کے اصول اور اسلامی و روایتی بینکوں کا طریقہ کار اور ان میں موجود قباحتوں پر مدلّل رد کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں بعض مسائل کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔ دسواں باب صکوک(sukuk) کی شرعی حیثیت پر مشتمل ہے ،اس باب میں صکوک کی تعریف ،ابتداء و ارتقاء اور قسمیں بیان کرتے ہوئے مروجہ صکوک کاشرعی اعتبار سے جائزہ لیا گیا ہے ۔ آخری باب :میں اسلام کا نظریہ زر اور کاغذی کرنسی کی حقیقت کو بیان کیا گیا ہے ،اس باب میں زر کی تعریف، قسمیں ،اہمیت ، تاریخ، عہد نبوی کی کرنسی اورکرنسی نوٹ کی شرعی حیثیت کو بیان کیا گیا ہے۔نیز کرنسی کے حوالے سے چند مسائل کو بھی شرعی دلائل کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے ۔ خلاصہ یہ کہ مذکورہ کتاب اپنے موضوع میں ایک جامع اور رہنما کتاب ہے ۔