کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 493
معیشت و تجارت کے شرعی احکام: مصنف ۛ :حافظ ذوالفقار علی حفظہ اللہ تجارت و معیشت کے حوالے سے یہ کتاب ایک رہنما کتاب ہے مصنف کا ایک مخصوص طرزتحریر ہے جیسا کہ پہلے گزرا ہے کہ آپ کی گفتگو قرآن و سنت کے دلائل سے مدلّل اور اسلاف و عرب علماء کے اقوال سے مزین ہوتی ہے ۔ اس کتاب کے پہلے باب میں معیشت و تجارت کا اسلام میں تصور بیان کیا گیا ہے۔ اس باب کے تحت اسلام و دیگر نظام ہائے معیشت میں فرق ،بے دین حلقوں کے پراپیگنڈوں کا جواب، معیشت و تجارت کی حیثیت ،بیع کا تعارف ،بیع اور سود میں فرق اور بیع کی اقسام کو بیان کیا گیا ہے ۔ دوسرے باب: میں خرید و فروخت کے اسلامی زریں اصولوں کو بیان کیا گیا ہے مثلا ًمعاملہ باہمی رضامندی سے ہو، خریدنے سے پہلے فروخت کرنا ممنوع اور اس ضمن میں اس کی بعض صورتوں کو بیان کیا گیا ہے، قبضہ سے پہلے فروخت کرنے کی ممانعت کا سبب ،سودی طریقوں سے بچنا ، خرید و فروخت کے حوالے سے اس طرح کے دیگر اسلامی زریں اصولوں کو بیان کیا گیا ہے ،خرید و فروخت کے معاملے میں ان اسلامی اصولوں کو ضرور پیش نظر رکھنا چاہئے،نیز اس باب میں کموڈیٹی ایکسچینج میں کاروبار کی شرعی حیثیت کو واضح کردیا گیا ہے ۔ تیسرا باب :فروخت کی جانے والی اشیاء کے حوالے سے ہدایات پر مشتمل ہے ،اس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ فروخت کی جانے والی چیز کا استعمال جائز ہو ،وہ چیز ابہام سے پاک ہو ،چیز کی سپردگی ممکن ہو وغیرہ۔ چوتھے باب :میں قیمت کے متعلق ہدایات ہیں کہ قیمت معلوم ہواور اس حوالے سے ادھار و نقد قیمت میں فرق رکھنے کی شرعی حیثیت کوبیان کیا گیا ہے ،ادائیگی بروقت کی جائے ،منافع کی حدود متعین ہوں مارکیٹ خراب نہ کی جائے ،اس طرح کی دیگر ہدایات بیان کی گئی ہیں ۔ پانچویں باب :میں بیع میں خیار (option)کی صورتیں بیان کی گئی ہیں مثلا ًخیار مجلس ،خیار شرط ،خیار