کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 491
سود اور اس کے احکام و مسائل مصنف :ڈاکٹر فضل الرحمن مدنیحفظہ اللہ موصوف جامعہ محمدیہ (مالیگاؤں ،انڈیا ) میں شیخ الحدیث ہیں۔ سعودی عرب سے انہوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور فقہ اکیڈمی جدہ کے رکن ہیں ۔ تعارف کتاب :مصنف کا تعلق انڈیا سے ہے اور اصلاً یہ کتاب انڈیا ہی سے شائع ہوئی پھر پاکستان میں ڈاکٹر صاحب کی خصوصی اجازت سے مکتبہ قدوسیہ نے اسے2006ءمیں شائع کیا ۔ یہ کتاب اصلاً چار چیزوں کا مجموعہ ہے ۔مصنف کا مقالہ جو ماہنامہ صوت الحق میں بنام ’’ہندوستان میں سود کا حکم‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ پھر بعد میں ایک رسالہ کی صورت میں شائع ہوا ۔اور پھر اسے مذکورہ کتاب میں شامل کرلیا گیا ۔اسی طرح مصنف کا ایک خطاب بنام سود کی حرمت و مذمت کے عنوان پر تھا اسے بھی ضروری کمی و بیشی کے ساتھ اس کتاب میں شامل کرلیا گیا ۔اسی طرح ایک پروگرام میں ہونے والے سوالات و جوابات کو بھی کیسٹ سے نقل کرکے ضروری کمی و بیشی کے ساتھ شامل کیا گیا اسی طرح وہ فتاوی جو جامعہ محمدیہ منسورہ مالیگاؤں سے تحریرا ًجاری ہوئے وہ بھی اس کتاب کا حصہ ہیں ۔ 500سوال و جواب برائے خرید و فروخت لاصحاب الفضیلۃ :العلامۃ ابن باز ، العلامۃ العثیمین،صالح الفوزان ، سعودی فتوی کمیٹی مترجم :پروفیسر حافظ عبدالجبار حفظہ اللہ فاضل ملک سعود یونیورسٹی ریاض تعارف کتاب: جیسا کہ نام ہی سے واضح ہے کہ اس کتاب میں خرید و فروخت کے حوالے سے مختلف عرب علماءسے کئے گئے 500 سوالات کے جوابات کو مرتب شکل میں شائع کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے یہ