کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 490
سے مسنون دعاؤں کو بیان کیا گیا ہے ۔ مبحث چہارم میں قرض کی واپسی کے لئے قانونی اقدامات کی حیثیت ،پھر ان اقدامات کو دو اقسام میں منقسم کیا گیا ہے وہ اقدامات جو شخصی اثرات رکھتے ہیں اوروہ جو مالی اثرات رکھتے ہیں ۔ مبحث پنجم میں ادائیگی قرض کو یقینی بنانے کے لئے بعض تدبیریں مثلاً کسی کو ضامن بنانا ، حوالہ قرض کو بیان کیا گیا ہے ۔ مبحث ششم میں احادیث کی روشنی میںنادار مقروض کی اعانت و مدد پر زور دیا گیا ہے ۔اور اس حوالے سے زیادہ کون ذمہ دار ہیں ؟یہ مسئلہ بھی بیان کیا گیا ہے ۔ مبحث ہفتم میں ادائیگی قرض میں تاخیر پر جرمانہ لینا اور مقروض پر ادائیگی میں تاخیر کے بقدر قرض دینے کی پابندی کی شرعی حیثیت کو بیان کیا گیا ہے ۔ مبحث ہشتم قرض کے ساتھ شرط لگانا مثلاًکسی چیز کی خرید و فروخت کی شرط ،قرض کے ساتھ کرایہ کا لین دین کرنا قرض میں دی ہوئی چیز سے اعلیٰ یا زیادہ کی واپسی کی شرط لگانااسی طرح دیگر شرائط کا لگانا کیسا ہے؟ اسے شرعی دلائل کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے ۔ مبحث نہم میں قرض کی زکوٰۃ کے مسئلے پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ مبحث دہم میں بنک کارڈز مثلاً ڈیبٹ کارڈ ،کریڈٹ کارڈ ، چارج کارڈ اور ان کی شرعی حیثیت کو بیان کیا گیا ہے ۔