کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 49
ترجمہ : (آخرکار) ہم نے اس کے محل سمیت زمین میں دھنسا دیا اور اللہ کے سوا کوئی جماعت اس کی مدد کے لئے تیار نہ ہوئی نہ وہ خود اپنے بچانے والوں میں سے ہو سکا۔
انسان اللہ رب العزت کے متعین کردہ دائرہ سے ظلم و عدوان ،بغی و طغیان کے ساتھ نکلتا ہے، تو پھر اپنی تباہی کو دعوت دیتا ہے ،جیسا کہ اللہ رب العز ت نے فرمایا:
{ یَآ أَیُّهَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تَأْكُلُوْٓا أَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّآ أَنْ تَكُوْنَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْكُمْ وَلَا تَقْتُلُوْٓا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللّٰه كَانَ بِكُمْ رَحِیْمًا } [النساء: 29]
ترجمہ : اے ایمان والو! اپنے آپس کے مال ناجائز طریقہ سے مت کھاؤ مگر یہ کہ تمہاری آپس کی رضامندی سے ہو خرید وفروخت اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو یقیناً اللہ تعالیٰ تم پر نہایت مہربان ہے۔
اگر نا جائز طریقوں سے ایک دوسرے کا مال کھاؤگے تو یہ اپنے آپ کو قتل کرنے کے مترادف ہوگا ، تمہاری تباہی کا باعث ہوگا ،اور اللہ تعالی تمہیں غرق کردے گا ، اور آج اللہ رب العزت کے نظام کو چھوڑ کرمن مانی معاشی سرگرمیاں ہم دیکھ رہے ہیں کہ زمین کے خزانے بے حساب ہیں رزق کے وسائل اللہ رب العزت نے بہت زیادہ فرمائے ہیں ،لیکن انسانی معاشرہ پریشانیوں کے اندر مبتلا ہے ، معاشرے میں امن نہیں ہے ، چین نہیں ہے ۔جس کا باعث کسبِ حلال سے اعراض ہے ۔
کسب حلال کی افادیت کیا ہے؟
رب راضی ہوتا ہے
سب سے بڑا افادیت کا پہلو تو یہی ہے اس سے انسان کا پروردگاراور بادشاہ جس کے سامنے اس نے پیش ہونا ہے اور جا کر اپنی زندگی کا جواب دینا ہے وہ اس سے راضی ہو جاتاہے ،اس سے خوش ہو جاتا ہے ، اس کی خوشنودی اور رضا مندی انسان کو اگر حاصل ہو جائے تو اس سے بڑھ کر انسان کے لئے اور کوئی سعادت کی بات نہیں۔
رحمتوں اور برکتوں کا نزول :
اور دوسری افادیت اس کی یہ ہے کہ اس کے ساتھ اللہ رب العزت کی رحمتیں اور برکتیں انسان کو حاصل