کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 488
احکام تجارت اور لین دین کے مسائل مصنف : مولانا عبدالرحمان کیلانی رحمہ اللہ تعارف کتاب : دراصل مصنف کی سب سے پہلی تصنیف اسلام میں ضابطہ تجارت ہے ۔پھر اہل علم کے اصراراور اس کتاب میں موجود بعض اجمالی بحوث میںتفصیل کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے دوسرےایڈیشن کو شائع کرتے وقت ان مباحث کی تفصیل کی جانب توجہ دی گئی اور ساتھ ہی مصنف کے بعض رسائل میں معیشت کے حوالے سے شائع ہونے والے مختلف مضامین کو بھی اس کتاب میں شامل کرلیا گیا ،پھر یہ کتاب احکام تجارت اور لین دین کے مسائل کے نام سے منظر عام پر آئی۔اور مدلّل گفتگو سے مزین مختلف عناوین اس کتاب کی پذیرائی کا سبب بنے ۔ اس کتاب کا پہلا باب: خود غرضی اور ایثار ، دوسرا باب :بیع مبرور (شرعی پابندیوں کوملحوظ خاطر رکھ کر کی جانے والی بیع )تیسرا باب :ناجائز ذرائع آمدنی مثلاً مے فروشی ،میسر یا قمار بازی اور اس کی نئی اقسام، بت فروشی اور مصوری ،پیشین گوئی کرنے والے علم غیب سے متعلقہ علوم کی کمائی ،فحاشی کے کاروبار، حرام اور مردار جانوروں کی بیع ،نیز دیگر بیوع کو بیان کیا گیا ہے ۔چوتھا باب: ذخیرہ اندوزی، کنٹرول، سٹہ بازی اور بلیک مارکیٹنگ ،پانچواں باب: سود ،چھٹا باب: سود اور اس کی اقسام اور مختلف شکلوں کے بیان پر مشتمل ہے۔ اس باب میں بعض ابتدائی اسلامی بینکوں کو غیر سودی سمجھ کر ان کی مدح سرائی کی گئی ہے ۔ ساتواں باب: اقسام تجارت اور تجارتی اصطلاحات کے حوالے سے ہے ۔آٹھواں باب: تجارت اور سودے بازی کے حوالے سے مسائل اور احکام پر مبنی ہے ۔ نواں باب :زمین اور اس کے متعلق مسائل کے حوالے سے ہے ۔دسواں باب :مالک اور مزدور کے مسائل پر مشتمل ہے ۔گیارھویں باب :میں قرض، رہن،دیوالیہ اور ترقی کے احکام کو بیان کیا گیا ہے ۔بارہویں باب: میں لین دین کے دیگر متفرق مسائل کو بیان کیا گیا ہے ، تیرھویں باب :میں زکوٰۃ و صدقات ،چودھویں باب :میں محل زکوٰۃ اشیاء اور شرح زکوٰۃ