کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 487
اسلام میں دولت کے مصارف
مصنف : مولانا عبدالرحمان کیلانی رحمہ اللہ
تعارف مصنف :مولانا عبدالرحمان کیلانی رحمہ اللہ مسلک اہلحدیث کی ایک عظیم شخصیت اورجہاندیدہ علماء میں سے تھے اور یہ عظیم شخصیت 1995 میں اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئی۔ مگر آپ کی تصانیف آج بھی ہر خاص و عام کے لئے انتہائی
مفید ہیں جن میں آپ کی چارجلدوںپرمشتمل قرآن مجید کی تفسیر بنام تیسیر القرآن، مترادفات القرآن، آئینہ پرویزیت ، خلافت و جمہوریت ، شریعت و طریقت ، احکام ستر و حجاب ، محمد رسول اللہ پیکر صبر و ثبات ، احکام تجارت اور لین دین کے مسائل اور مذکورہ کتاب اسلام میں دولت کے مصارف معروف ہیں ۔
تعارف کتاب :مذکورہ کتاب اپنے موضوع پر لکھی گئی ایک عظیم کتاب ہے جو اپنے اندر ایک عظیم شخصیت کی مدلّل تحریر کو سموئے ہوئے ہے ۔
اس کتاب میں فریقین کے دلائل کا کتاب و سنت کی روشنی میں موازنہ کرکے یہ واضح کیا گیا ہے کہ فاضل دولت اگر جائز ہے تو کن شرائط کے ساتھ؟اور مزارعت کے جائز اور ناجائز ہونے کی صورتیں اس کتاب کا خاص موضوع ہیں ۔
یہ کتاب تین ابواب پر مشتمل ہے ۔
پہلے باب میں شرعی احکام کی حکمت کو نماز و زکوٰۃ کی مثالوں کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔
دوسرے باب میں اسلام میں فاضل دولت یا اکتناز کی حیثیت پر گفتگو کی گئی ہے اور اس حوالے سے اکتنازِ دولت کے قائلین کے دلائل، اسی طرح عدم جواز کے حاملین کے دلائل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔
تیسرے باب میں مزارعت ،اس کے جواز اور عدم جواز اور ان کے دلائل کا موازنہ بھی کیا گیا ہے ۔
آخر میں ایک ضمیمہ ہے جو’’ اسلامی نظام معیشت میں سادگی اور کفایت شعاری کا مقام‘‘ کے موضوع پر مشتمل ہے ۔