کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 465
قرض اور سود ،L.C ،تاخیر پر جرمانہ ، اسٹاک ایکسچینج ، متفرقات [1] سوال نمبر 1 : سود کی بنیادی تعریف کیا ہے ؟نیز تجارت ،اجارہ اور سود میں کیا فرق ہے ؟کیونکہ بظاہر سب میں منافع ہی حاصل ہوتا ہے ؟(محمد وقاص رفیق) جواب: عربی زبان میں سود کو ربا کہتے ہیں ، ربا کا مطلب ہے بڑھنا ، اضافہ ہونا، جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَتَرَى الْاَرْضَ هَامِدَةً فَاِذَا اَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ} [الحج: 5] ’’پھر جب ہم اس پر بارش برساتے ہیں تو وہ ابھرتی ہے اور پھولتی ہے‘‘۔ فقہاء کی اصطلاح میں سود سے مراد ہے :’’ایک فریق کی جانب سے دوسرے فریق کے لئے وقت ادائیگی میں مخصوص اضافہ جو بغیر کسی عوض کے ہو‘‘۔ بنیادی طور پر سود کی دو اقسام ہیں : (۱) قرض کا سود : جس میں قرض دے کر زیادہ طلب کیا جائے یا ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں رقم بڑھادی جائے۔ (۲) تجارت کا سود : اس کی دو اقسام ہیں : (أ) زیادتی کا سود(ربا الفضل) (ب) ادھار کا سود (رباالنسیئہ) (أ) زیادتی کا سود یہ ہے کہ وہ مخصوص اجناس جنہیں شرعی اصطلاح میں ’’سودی اجناس ‘‘ کہتے ہیں میں
[1] حریر :شعبہ تحقیق و تصنیف المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹرکراچی