کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 46
كَفَّارٌ} [ابراهیم: 34]
ترجمہ : اسی نے تمہیں تمہاری منہ مانگی کل چیزوں میں سے دے رکھا ہے اگر تم اللہ کے احسان گننا چاہو تو انہیں پورے گن بھی نہیں سکتے یقیناً انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے۔
اشیاء کائنات میں آزمائش
اس وسیع کائنات میں ایسی چیزیں بھی اللہ نے رکھ دی ہیں جو انسان کے امتحان اور ابتلاءکے لئے پیدا فرمائی ہیں کہ ان سے انسان نے بچنا ہے، یہ چیزیں اشیاء اور اعیان بھی ہیں جن سے انسان نے اپنے آپ کو بچا کے رکھنا ہے اور انسان کے تصرفات و اعمال بھی ہیں کہ جن کا انسان نے ارتکاب نہیں کرنا ۔ اللہ ربّ العزت نے جن چیزوں کی ممانعت فرمائی اور حرام قرار دیا ہے یہ ممانعت اشیاء و اعیان اس کائنات کے اندربنائی ہوئی چیزوں سے بھی متعلق ہیں لیکن بہت تھوڑی ہیں ،اور دوسری چند ایک جن کی تفصیل آسمانی کتابوں اور ان کے جامع ترین مجموعے قرآن مجید کے اندر اللہ رب العزت نے محرمات کی تفصیل بیان فرمادی ہیں۔ فرمان الہٰی ہے:
{وَقَدْ فَصَّلَ لَكُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَیْكُمْ إِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ إِلَیْهِ} [الأنعام: 119]
ترجمہ : حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ان سب جانوروں کی تفصیل بتا دی ہے جن کو تم پر حرام کیا ہے مگر وہ بھی جب تمہیں سخت ضرورت پڑ جائے تو حلال ہے ۔
ان حرام کردہ چیزوں کے علاوہ جو کچھ ہے وہ سب انسان کیلئے حلال ہے ۔
{هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ لَكُمْ مَا فِی الْأَرْضِ جَمِیْعًا } [البقرة: 29]
ترجمہ : وہ اللہ جس نے تمہارے لئے زمین کی تمام چیزوں کو پیدا کیا۔
سب کچھ اللہ نے تمہارے لئے بنایا ہے اور یہ آسمان و زمین اور اس کے درمیان میں پھیلا ہوا یہ سارانظام جب حرکت میں آتاہے تو انسان کو رزق ملتا ہے ، اس کے بعد ہی انسان اپنے افعال و تصرفات اور اپنی زندگی کی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکتا ہے اس لئے انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اللہ رب العزت کی اس ہدایت کو پیش نگاہ رکھے ۔ اس لئے کہ انسان جو کچھ بھی کرتا ہے اس کا عمل اور تصرف ہے اس کا معاملہ