کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 422
{اَفَرَءَيْتُمُ اللّٰتَ وَالْعُزّٰى ؀وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى ؀} [النجم: 19، 20] وقت کا سب سے عظیم انسان اور سب سے عظیم مسلمان وہ ہوگا جو ان تازہ خداؤں کی ذہنی غلامی سے انسانیت کو رہا کرے اور اسلام کے اقتصادی اور سیاسی نظام کو ایک مکمل اور باضابطہ صورت میں پورے یقین اور اذعان کے ساتھ کائنات کےسامنے پیش کرے اور اس کائنات میں اس نظام کو نافذ کرنے کے لئے ایسی مؤثر اور گرجدار آواز بلند کرے کہ یہ کائنات اس آواز سے گونج اٹھے ۔