کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 404
معیشت واقتصادیات اسلام میں گردشِ دولت اسلام میں گردش دولت سید ابو بکر غزنوی [1] تاریخ گواہ ہے جب بھی معاشرے میں نظمِ معیشت بگڑتا ہے اور دولت چند افراد کے ہاتھوں میں سمٹ آتی ہے ، اس معاشرے کے لئے سب سے اہم مسئلہ یہ ہو جاتا ہے کہ زندگی کی ضروریات کیسے میسر آئیں،روٹی کہاں سے کھائیں اور تن ڈھانپنے کو کپڑاکہاں سے لائیں؟ یہ بات ہمیں تسلیم کر لینی چاہیے کہ افلاس انسان کی روحانی اور اخلاقی اقدار کو برباد کر دیتاہے،جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "كاد الفقر أن يكون كفرا"[2]’’قریب ہے کہ مفلسی انسان کوکفر تک پہنچا دے‘‘۔
[1] سابق وائس چانسلربہاولپور یونیورسٹی [2] مشکاۃ المصابیح :تحقیق علامہ ناصر الدین البانی ،باب ما ینہی، الفصل الثالث،شیخ البانی نے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔ شعب الإیمان للبیہقی :باب فی الحث علی ترك الغل والحسد ۔