کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 392
سودی معیشت سود حیلہ سازی ابو احمدفراز الحق[1] قرآن وسنت کے بیشتر دلائل سے سود کی حرمت روز روشن کی طرح واضح ہے۔ مگر کچھ لوگ اس دنیا کی خاطر آخرت کو داؤ پر لگاتے ہوئے اس حرمت سے بچنے کیلئے چور دروازے ڈھونڈتے نظر آتے ہیں۔ چنانچہ وہ لوگ نصوص صحیحہ کی من مانی تأویلات کرکے سود کی مختلف صورتوں کو جائز قرار دینے کے درپے ہوتے ہیں۔ حالانکہ یہ تمام حیلے بہانے سود کو حرمت کے دائرہ سےخارج نہیں کرتے۔ سود کے اس دروازے کو بند کرنے کے لئےشریعت نے سود کھانے کے لیے بہانہ بازی اور حیلہ سازی کو
[1] متعلم مدینہ یونیورسٹی مدینہ منورہ ، ایم اے شعبہ علوم الحدیث۔