کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 275
فلوس کی قیمتوں میں تغیر وتبدل کے حوالےسے فقہاء کرام کی آراء کرنسی نوٹوں پر بھی لاگو تصور کی جائیں گی ۔ (4) نظریہ بدل اس مؤقف کے حامی ماہرین کے مطابق کرنسی نوٹ اپنے اصل کا عوض یا بدل ہیں اور ان کا اصل سونا، چاندی یا کوئی قیمتی شے(Commodity)ہے۔ یعنی کرنسی اصل کی نمائندہ ہے۔ (5)ثمنِ حقیقی اس نظریے کے مطابق سابق تمام نظریات کے برعکس کرنسی نوٹوں کی ثمنیت کسی خارجی شے پر موقوف نہیںبلکہ اب یہ مستقل ثمن حقیقی کی حیثیت اختیار کرچکےہیں اور ان پر شرعی احکامات بھی اسی لحاظ سے واردہوں گے۔