کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 241
* شاہ ولی اللہ کا بھی یہی مؤقف ہے [1]
* مولانا عبدالحئی لکھنوی کا بھی یہی مؤقف ہے ۔[2]
* شاہ عبدالعزیز کا بھی یہی مؤقف ہے ۔[3]
خلاصہ گفتگو یہ ہے کہ :
1 نقد و ادھار بیع میں قیمت کا فرق جائز ہے۔
2 اگر نقد و ادھار بیع میں سے کوئی ایک بیع طے نہ ہو تو وہ جہالت ثمن کی وجہ سے ناجائز ہے.
اگر ایسی بیع (جس میں نقد و ادھار بیع میں سے کوئی ایک بیع طے نہ ہو اور مشتری چیز لے کر چلاجائے)کو برقرار رکھا گیا تو پھر دونوں قیمتوں میں سے کم قیمت متعین ہو جائیگی۔
وصلی اللّٰه و سلم علی نبینا محمد و علی آلہ وصحبہ أجمعین
[1] المسوی شرح مؤطا: باب ماجاء فی الربا فی الدین
[2] مجموع الفتاوی فارسی
[3] فتاوی عزیزیہ